سرکاری دفاتر میں خالی آسامیوں

قبائلی اضلاع کے سرکاری دفاتر میں 10 ہزار خالی آسامیوں کی نشاندہی

ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں 25انتظامی محکموں کی 9ہزار 924خالی آسامیوں کی نشاندہی کردی گئی ہے جبکہ قبائل میں دیگر اضلاع کے ملازمین کی تعداد 4ہزار 779ہے جبکہ متعلقہ ضلع کے ملازمین کی تعداد 36ہزار 758ہے۔ محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کے اعداد و شمار کے مطابق قبائلی اضلاع میں 25انتظامی محکموں کی کل 52ہزار 683 آسامیاں ہیں جن میں 9ہزار 924خالی جبکہ 42ہزار 630پر ملازمین بھرتی کئے گئے ہیں۔
متعلقہ ضلع کے بھرتی ملازمین کی تعداد 36ہزار 758جبکہ دیگر اضلاع کے ڈومیسائل رکھنے والے ملازمین کی تعداد 4ہزار 779ہے سب سے زیادہ ابتدائی و ثانوی تعلیم میں 3ہزار 426، محکمہ صحت میں ایک ہزار 915، بلدیات شہری و دیہی ترقی میں ایک ہزار 92، جنگلات و ماحولیات میں 701، اعلیٰ تعلیم میں 527، آبنوشی میں 454، بحالی و آبادکاری میں 369، بورڈ آف ریونیو میں 354، محکمہ زراعت و لائیو سٹاک میں 280، کھیل سیاحت و ثقافت میں 186، داخلہ و قبائلی امور میں 177، صنعت و حرفت میں 151، معدنیات میں 109، ٹرانسپورٹ میں 105، محکمہ خزانہ میں 83، محکمہ محنت میں 59، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں 54، بہبود آبادی میں 53، مواصلات و تعمیرات میں 36، سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں 35، آبپاشی میں 32، محکمہ خوراک میں 26، زکوة و عشر میں 13، محکمہ ترقی و منصوبہ بندی میں 12 اور محکمہ قانون میں 8 آسامیاں خالی ہیں۔

مزید پڑھیں:  روپے کی قدر مزیدگرنے کا امکان نہیں ،وفاقی وزیر خزانہ