متنی پولیس خطرناک اشتہاری ہلاک

متنی پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب خطرناک اشتہاری ہلاک

ویب ڈیسک: تھانہ متنی کی حدود ادیزئی میں پولیس کو متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم یاسین پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
پولیس اور اشتہاری مجرم کے ساتھ گرفتاری کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران ایس ایچ او تھانہ متنی عمران الدین بھی بائیں ٹانگ پر لگ کر زخمی ہوا ہے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں اشتہاری مجرم یاسین مارا گیا۔ مجرم یاسین قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور تخریب کاری سمیت کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔
فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ایس ایچ او کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  جمرود، تین سالہ بچی پانی کی تالاب میں گر کر جاں بحق