اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے فعال اورموثر سفارتکاری کے ذریعے کشمیرکے بارے میں بھارتی پروپیگنڈا کو شکست دے دی ہے۔
پی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے کشمیری عوام کے سفیرکی حیثیت سے کردارادا کرکے اپناوعدہ پورا کردیاہے اورکشمیر کامسئلہ ہرفورم پراجاگرکیاہے۔ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے اقوام متحدہ ،انسانی حقوق کی تنظیموں اوربین الاقوامی ذرائع ابلاغ پرزوردیاکہ وہ کشمیریوں کی حالت زاراجاگرکرنے کے لئے اپناکرداراداکریں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنی سرزمین کے دفاع کی بھرپورصلاحیت رکھتاہے۔