سندھ فٹبال ورلڈکپ کا جنون

فٹبال ورلڈکپ کا جنون، وزیر اعلی سندھ میچ دیکھنے لیاری پہنچ گئے

ویب ڈیسک :وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ بھی فٹبال کے رنگ میں رنگ گئے اور فٹبال ورلڈکپ کا میچ دیکھنے لیاری پہنچ گئے۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ برازیل کا میچ دیکھنے رات گئے لیاری پہنچے اور برازیل کی ساتھ کوریا کے خلاف فتح پر خاصے پرجوش دکھائی دیے۔اس موقع پر وزیر اعلی سندھ کے ہمراہ مرتضی وہاب بھی موجود تھے جہاں دونوں شخصیات نے برازیل کا میچ نوجوانوں کے ساتھ زمین پر بیٹھ کر دیکھا۔
لیاری میں بڑی اسکرین پر میچ دیکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ لیاری کے عثمان فٹبال گرانڈ پر برازیل کے میچ میں فیسٹیول کا سماں ہوتا ہے۔بڑی اسکرین پر برازیل کا میچ دیکھنے کیلئے لیاری میں جوش و خروش عروج پر رہتا ہے، ایک اندازیکے مطابق ساڑھے 7سے 8 ہزار کا مجمع برازیل کا میچ دیکھنے جمع ہوتے ہیں ، برازیل کا میچ دیکھنے کیلئے لیاری کے علاوہ دور دراز کے لوگ بھی جمع ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کردار نہیں تھا، عمران خان