پاکستان کو ترسیلات میں کمی

پاکستان کو ترسیلات میں 7.3 فیصد تک کمی متوقع ہے ، ورلڈ بینک

ویب ڈیسک :ورلڈ بینک کا کہنا ہیکہ پاکستان کو ترسیلات میں 7.3 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے۔ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو گزشتہ سال کے 31 ارب ڈالر کے مقابلے میں 2022 میں 29 ارب ڈالر کی ترسیلات ہوں گی جب کہ بنگلادیش اور سری لنکا کو بھی ترسیلات کی مد میں کمی متوقع ہے۔
عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں برس بھارت کوترسیلات100 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے، جنوری اور ستمبر کیدوران ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپیکی قدر میں 36 فیصدکمی ہوئی۔ورلڈ بینک کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں 80 لاکھ افراد بیگھرہوئے ان متاثرین میں افغان پناہ گزین بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور ایران کےمابین باہمی سیکیورٹی تعاون سمیت 8معاہدوں پر دستخط