فیفا ورلڈ کپ،پری کوارٹر فائنل کا بڑا اپ سیٹ، مراکش نے پینلٹی شوٹس پر سپین کو شکست دیدی

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں مراکش کی ٹیم نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے سپین کی ٹیم کو پینلٹی شوٹس آئوٹ پر صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیکر کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنا لی ہے، یہ پہلا موقع ہے کہ مراکش کی ٹیم کوارٹر فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے، مراکش چوتھا افریقی ملک بن گیا ہے جس کی ٹیم نے کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنائی

مزید پڑھیں:  قومی کرکٹ ٹیم 5سال بعد آئرلینڈ کا دورہ کرے گی

اس سے قبل کیمرون نے 1990 میں ، سینیگال نے 2002 اور گھانا نے 2010 میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا تاہم یہ تینوں ٹیمیں کوارٹر فائنل مرحلے سے آگے نہ جاسکیں، مراکش اور سپین کے درمیان ہونے والے پری کوارٹر فائنل میچ کے دونوں ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہے جس کے بعد میچ کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے پینلٹی شوٹس آئوٹ دی گئیں جس میں مراکش نے تین جبکہ سپین کی ٹیم کوئی بھی گول سکور کرنے میں ناکام رہی ، سپین کے کھلاڑی سارابیا، سولیر اور بسکیوئسٹ تینوں نے پینلٹی شوٹس ضائع کردیں جبکہ مراکش کے گول کیپر یاسین بونو دو پینلٹی شوٹس کو روکنے کے بعد ہیرو بن کر سامنے آئے۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات