وزیر خزانہ اسحاق ڈار

وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

پاکستان میں تعینات امریکی سفیرکا سیلاب بحران سے پاکستان کو ہونے والے بڑے معاشی نقصانات کا اعتراف، امریکی حکومت اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، ڈونلڈ بلوم
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق امریکی سفیر نے وفاقی وزیر خزاہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں گفگتو کے دوران امریکا اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے سیلاب کے بحران سے پاکستان کو ہونے والے بڑے معاشی نقصانات کا اعتراف کیا۔
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے جس پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکا کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، دونوں ممالک اپنے اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کر سکتے ہیں۔
اس موقع پروزیر خزانہ نے تعاون پرامریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امریکی سفیر کو موجودہ حکومت کی جانب سے شروع کیے جانے والے سیلاب کے بعد کی تعمیر نو اور بحالی کے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا۔
ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ، سیکرٹری خزانہ اور فنانس ڈویڑن کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں:  ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، مزید نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا