فیفا ورلڈ کپ، پرتگال رونالڈو کے بغیر سوئس ٹیم کو روند کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی

فیفا ورلڈ کپ، پرتگال رونالڈو کے بغیر سوئس ٹیم کو روند کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل مقابلے میں پرتگال کی ٹیم نے ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد سوئٹزرلینڈ کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دیکر کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنا لی ہے جہاں اس کا مقابلہ مراکش کی ٹیم سے ہوگا جس نے سپین کی ٹیم کو پینلٹی شوٹ آئوٹ پر اپ سیٹ شکست دیکر کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنائی ہے، پرتگال کی ٹیم نے پری کوارٹر فائنل میچ کیلئے شہرہ آفاق کھلاڑی رونالڈو کو ڈراپ کرتے ہوئے گونکالو رومس کو ٹیم کا حصہ بنایا جنہوں نے میچ میں تین گول سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کر ڈالا ، رومس سے میچ کے 17ویں منٹ میں گول سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلائی جبکہ میچ کے 33 ویں منٹ میں پیپی نے گول سکور کرتے ہوئے برتری کو ڈبل کردیا پہلے ہاف کے اختتام تک پرتگال کی ٹیم کو دو صفر کی برتری حاصل تھی ، میچ کے 51 ویں منٹ میں رومس نے اپنی ٹیم کیلئے تیسرا گول داغ دیا جبکہ صرف چار منٹ کے وقفے کے بعد گویرو نے برتری کو گول سکور کرتے ہوئے چار صفر کر ڈالا اس کے تین منٹ کے بعد سوئٹزر لینڈ کی جانب سے اکنجی نے اپنی ٹیم کی جانب سے پہلا سکور کیا تاہم میچ کے 67 ویں منٹ میں رومس نے اپنا تیسرا اور ٹیم کیلئے پانچواں گول سکور کرتے ہوئے سوئس ٹیم کی جیت کے تمام چراغ گل کر ڈالے جبکہ آخری لمحات میں رافیل نے اپنی ٹیم کیلئے چھٹا گول سکور کرتے ہوئے مقابلہ چھ ایک کردیا جو فائنل وسل تک برقرار رہا۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف