اسد عمر عدالت سے معافی مانگ لی

توہین عدالت نوٹس، اسد عمر نے معافی مانگ لی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے توہین عدالت کے معاملے پر عدالت سے معافی مانگ لی۔
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں توہین عدالت سے متعلق جاری نوٹس پر اسد عمر کے خلاف سماعت ہوئی، جسٹس جواد حسن نے توہین عدالت نوٹس کیس کی سماعت کی۔
توہین عدالت معاملے میں عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کو ذاتی حیثیت میں آج طلب کیا تھا
اسد عمر نے عدالت کے سامنے مؤقف اپنایا کہ میرا مقصد عدالتوں یا ججز کو نشانہ بنانا نہیں تھا۔جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میرے پاس آپ کا ویڈیو بیان ہے، وہ چلانا نہیں چاہتے، ہم کو اچھے سے علم ہے آپ نے کیا کہا۔
جسٹس جواد حسن نے نے کہا کہ عدالتوں نے آپ کو لانگ مارچ کی اجازت دی، آپ نے عدالتوں ہی کو نشانہ بنایا۔ اسد عمر نے کہا کہ میرے کسی بیان سے اگر کوئی لائن کراس ہوئی تو معافی مانگتا ہوں۔
تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے 26 نومبر کو راولپنڈی میں پی ٹی آئی جلسے کے دوران تقریر میں ججز کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

مزید پڑھیں:  نوازشریف سیاست میں سرگرم، جلد پارٹی صدارت سنبھالیں گے