ڈونلڈ ٹرمپ بڑی مشکل میں

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بڑی مشکل میں پھنس گئے

ویب ڈیسک: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بڑا دھچکا لگ گیا، ٹرمپ آرگنائزیشن پر ٹیکس فراڈ کے الزامات ثابت ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک کی 12 رکنی جیوری نے 6 ہفتے ٹرائل کے بعد فیصلہ سنادیا ہے، جیوری کی سماعت میں ڈونلڈ ٹرمپ ذاتی طور پر پیش نہیں ہوئے۔ پراسیکیوٹرز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ ٹیکس چھپانے کی 15 سالہ اسکیم سے پوری طرح واقف تھے، کمپنی کے ایگزیکٹیوز کو کم تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے رکارڈ سے باہر مراعات دی گئیں۔
پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ کم تنخواہوں کی ادائیگی سے کمپنی کے ٹیکس واجبات میں کمی آئی۔خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ آرگنائزیشن کے چیف فنانشل آفیسر ایلن ویسلبرگ پہلے ہی ڈیل کرچکے ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق کمپنی کو تقریباً 1.6 ملین ڈالر کا جرمانہ ہوسکتا ہے جبکہ اسے مستقبل میں قرضوں اور فنانسنگ کے حصول میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  ججز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مشترکہ ادارہ جاتی رسپانس دینے کا فیصلہ