فوج پر تنقید ریڈ لائن

فوج پرتنقید،صدرنے عمران خان کو ریڈ لائن سے خبر دار کردیا

ویب ڈیسک :پاک فوج میں کمان کی تبدیلی کے بعد صدر عارف علوی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو مبینہ طور پر متعدد مرتبہ سختی سے متنبہ کیا کہ وہ پارٹی کے رہنماؤں اور سوشل میڈیا ٹیم کو نئے آرمی چیف اور فوج پر تنقید سے روکیں۔ صدر علوی نے عمران خان کو خبردار کردیا ہے کہ وہ پارٹی رہنمائوں اورسوشل میڈیا ٹیم کو نئے آرمی چیف اور فوج پر تنقید سے روکیں
فوج کی عزت اس کی ریڈ لائن ہے اسے پار نہ کیا جائے۔ پاک فوج کی کمان میں تبدیلی کے بعد پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے نام سے واٹس ایپ گروپ میں عمران خان کا پیغام پہنچایا گیا۔ پیغام میں کہا گیا کہ نئے آرمی چیف پر کسی بھی فورم پر کوئی تنقید نہ کی جائے اور اس بات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نئی فوجی اسٹیبلشمنٹ اور آرمی چیف پر تنقید نہیں ہوگی، ادارے کے ساتھ لڑائی نہیں کی جا سکتی۔

مزید پڑھیں:  لیڈی پولیس اہلکار سپر ہیومن ہیں، ان کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں، مریم نواز