بنوں ایف سی جوان قتل

بنوں،ایف سی جوان والدسمیت قتل،ملزمان سربھی کاٹ کر لے گئے

ویب ڈیسک : بنوں کے علاقہ جانی خیل میں فرنٹیئرکانسٹیبلری کے ملازم کے گھر پر نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ایف سی اہلکار کو والد سمیت قتل کر دیا۔ نامعلوم حملہ آوروں نے ایف سی اہلکار شاہد ولد رحمن زمان اور ان کے والد رحمن زمان ولد ولی رحمن ساکنان لالی کلہ جانی خیل کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔ قاتلوں نے ایف سی اہلکار کا سر بھی کاٹ لیا اور بچکی مارکیٹ میں درخت کے ساتھ لٹکا دیا ۔ عوام نے صبح کٹا ہوا سر دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی واقعہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس نے دونوں باپ بیٹا کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیں۔ جانی خیل پولیس نے نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید پڑھیں:  غزہ کے الشفا ہسپتال کے سامنے دوسری اجتماعی قبر دریافت