بیوروکریسی 47 افسران تبدیل

بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ، 47 افسران کو تبدیل کردیا گیا

ویب ڈیسک : اسٹیبشلمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا نے گریڈ 17، 18اور 19کے 47 ملازمین کی تقرریوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ گریڈ 19کے ایڈیشنل سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو ڈائریکٹر چیف انسٹرکٹر صوبائی سروسز اکیڈمی تعینات کر دیا گیا جبکہ تعیناتی کے منتظر امین اللہ کو وائس کمشنر خیبر پخونخوا املائز سوشل سکیورٹی انسٹیٹیوشن تعینات کرتے ہوئے نیاز محمد کو اسٹٹبلشمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری الگ الگ اعلامیوں کے مطابق گریڈ 18کے ارشد جمیل کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مہمند، ڈاکٹر محسن حبیب کو سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی مردان، محمد جواد سردار کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لوئر دیر، عبدالولی خان کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مانسہرہ، گریڈ 17کے حبیب اللہ وزیر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لکی مروت، محمد نعمان خان کو ڈپٹی سیکرٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم، شوکت علی کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر، صادق علی کو اسسٹنٹ کمشنر میر علی، خالد عمران خان اسسٹنٹ کمشنر میران شاہ، مہران خان کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شانگلہ، محمد کامران خان کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرم، شکیل احمد کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اورکزئی، سید حماد حیدر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام، حمزہ ظہور کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چارسدہ،فرحان خان کو ڈپٹی سیکرٹری لائیوسٹاک، انیس الرحمن کو اسسٹنٹ کمشنر لدھا، سید مہر علی شاہ کو اسسٹنٹ کمشنر ڈگر، ارشاد الحق کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خدوخیل، عمر بن ریاض کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ، بلال ناصر کو اسسٹنٹ کمشنر پٹن، ہارون سلیم کو سیکشن آفیسر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، سکندر افضال کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بیزئی مہمند، محمد علی کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہری پور، یونس خان کو اسسٹنٹ کمشنر کرک، صدام حسین میمن کو اسسٹنٹ کمشنر یکہ غنڈ، فداحسین کو اسسٹنٹ کمشنر بیزئی، وقاص الرحمن کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ، عرفان عثمان اسسٹنٹ کمشنر جمرود، مصباح وحید کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پشاور، ادریس خان کو اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ، محمد شہباز کو اسسٹنٹ کمشنر کبل، اشرف الدین کو اسسٹنٹ کمشنر درہ آدم خیل، رمیز علی کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل، جمشید عالم خان کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ، شکیل احمد کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کبل، فواد احمد خان کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹانک، نور القیوم کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وانا، اللہ نور کو سیکشن آفیسر داخلہ، انعام اللہ کو اسسٹنٹ کمشنر جنڈولہ، عمر مختار کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درازندہ اورخیام ناصر کو اسسٹنٹ کمشنر وزیر تعینات کرتے ہوئے سید محمد عبداللہ کی خدمات ترقی و منصوبہ بندی کے سپرد کردی ہے جبکہ فضلیت جہاں اور عبدالسلام کو اسٹبلشمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  قومی کرکٹ ٹیم 5سال بعد آئرلینڈ کا دورہ کرے گی