پاکستان سیلاب کے نقصانات

چین،امریکااوربرطانیہ نے پاکستان کوتعاون کی یقین دہانی کرادی

ویب ڈیسک :چین، امریکا اور برطانیہ نے پاکستان کو سیلاب کے نقصانات سے نمٹنے میں ہر ممکن مدد کا یقین دلادیا ہے۔یہ یقین دہانی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے تینوں ملکوں کے سفیروں نے الگ الگ ملاقاتوں میں کرائی، وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے امریکا، برطانیہ اور چین کے سفیروں کو پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور بحالی و آبادکاری کے کاموں پر اعتماد میں لیا۔
ملاقاتوں میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور آباد کاری میں کئی برس لگ سکتے ہیں، پاکستان کی جانب سے تینوں اہم ملکوں کے سفیروں سے اس مشکل وقت میں مدد کی اپیل کی گئی تھی جس پر امریکا برطانیہ اور چین نے پاکستان کو ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا