2302232621588423260

ملازمتوں سے فارغ ہونے والے افراد کیلئے امدادی پروگرام کے ویب پورٹل کا افتتاح کر دیا گیا

اسلام اباد : ملازمتوں سے فارغ ہونے والے افراد کیلئے امدادی پروگرام کے ویب پورٹل ehsaaslabour۰nadra۰gov۰pk کا افتتاح کر دیا گیا

وزیراعظم عمران خان نے کوروناوائرس کے تناظر میں لاک ڈاؤن سے بے روزگار ہونے والے افراد کو مدد فراہم کرنے کیلئے آج اسلام آباد میں ایک ویب پورٹل کا آغاز کیا۔

وزیراعظم نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یقین دلایا کہ کوروناوائرس کے لئے وزیراعظم کے امدادی فنڈ میں عطیات کوروناوائرس سے متاثرہ مستحق خاندانوں میں شفافیت کے ساتھ تقسیم کئے جائیںگے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ امدادی فنڈ کی خودنگرانی کررہے ہیں اور اس کی تفصیلات آڈٹ کے بعد منظر عام پر لائی جائینگی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت امدادی فنڈ کے لئے حاصل ہونے والے ہر روپے کے عوض چار روپے اپنی طرف سے فراہم کریگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد آزمائش کی اس گھڑی میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو امداد فراہم کرنا ہے۔

عمران خان نے ویب پورٹل کے حوالے سے تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ لاک ڈائون کی وجہ سے بے روزگار ہونے والے افراد بارہ ہزار روپے کی امداد حاصل کرنے کیلئے ehsaaslabour۰nadra۰gov۰pk پر اپنا اندراج کراسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسد قیصر نے بانی پی ٹی آئی کے جلد جیل سے باہر آنے کی نوید سنا دی

انہوں نے کہا کہ رجسٹرڈ افراد کی جانچ پڑتال کے بعد اہل افراد کو نقد امداد دی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ نقد امدادی رقم کسی بھی سیاسی وابستگی سے قطع نظر مکمل طور پر میرٹ پر دی جائیگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ تین ہفتے کے عرصے کے دوران اڑسٹھ لاکھ نادار اور مستحق خاندانوں میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت اکیاسی ارب روپے تقسیم کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار اتنے مختصر وقت میں ایک بڑی رقم تقسیم کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کو آگے بڑھایا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں خاصی کم کی ہیں جو اس وقت برصغیر میں سب سے کم ہیں۔

عمران خان نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی کہ نظم وضبط کا مظاہرہ کرین اور حتیاطی تدابیر اپنائیں تاکہ وائرس کا پھیلاؤ روکا جاسکے۔

اس موقع پر سماجی تحفظ اور غریب کے خاتمے کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں پاکستان پہلا ملک ہے جس نے کوروناوائرس سے متاثرہ اپنے شہریوں کو فوری امداد دی ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی اجلاس طلب، 19 نکاتی ایجنڈا جاری

انہوں نے کہا کہ پروگرام کے دوسرے مرحلے میں محنت کشوں کو ترجیح دی جائیگی جو لاک ڈائون کی وجہ سے بیروزگار ہوگئے ہیں۔

صنعت وپیداوار کے وزیر حماد اظہر نے اس موقع پر کہا کہ حکومت نے کوروناوائرس سے متاثرہ چھوٹے کاروباری طبقے کو ریلیف دینے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان اقدامات میں شرح منافع میں کمی، تعمیراتی شعبے کیلئے مثالی ٹیکس مراعات اور چھوٹے کاروبار کیلئے بلاسود قرضے شامل ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے یقین دلایا ہے کہ کورونا وائرس کے بارے میں امدادی فنڈ کے لئے موصول ہونے والے عطیات اس وباء سے متاثرہ مستحق خاندانوں میں شفاف انداز میں تقسیم کئے جائیں گے۔

وہ اسلام آباد میں لاک ڈائون کے باعث بے روزگار ہونے والوں کے اندراج اور انہیں امداد کی فراہمی کے لئے شروع کئے جانے والے ویب پورٹل کے اجراء کے بعد اظہار خیال کر رہے تھے۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت کا مقصد آزمائش کی اس گھڑی میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو امداد فراہم کرنا ہے۔