سائل فرٹیلیٹی میپنگ زمین کی پیدوار

سائل فرٹیلیٹی میپنگ سے زمین کی پیدواری صلاحیت جانچنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک :خیبرپختونخوا کے وزیر زراعت ولائیو سٹاک محب اللہ خان نے کہا ہے کہ ہم نے زمین کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کیلئے مختلف پراجیکٹ شروع کئے ہیں جن میں بعض کے اثرات طویل مدتی اور دور رس ہونگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے فاطمہ فرٹیلائزر کے زیراہتمام منعقدہ سرسبز کسان کنونشن سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے انڈسٹریز عبدالکریم خان، سیکرٹری زراعت ولائیوسٹاک ڈاکٹر محمد اسرار خان اور زراعت کے مختلف ونگ کے ڈائریکٹر جنرلز اور فاطمہ فرٹیلائزرز کے نمائندوں نے بھی خطاب کیا
صوبائی وزیر نے کہا کہ سائل فرٹیلیٹی میپنگ پروگرام کے تحت ہر دس ایکڑ زمین کے بعد مٹی کا نمونہ لے کر لیبارٹری میں ٹیسٹ کیا جائیگا اس طرح پورے صوبے میں چار لاکھ پچاس ہزار نمونے ٹیسٹ کئے جائیں گی اس سے ہمارے صوبے کی پیداواری صلاحیت کا ایک نقشہ ہمارے سامنے آئے گا اور اس کے مطابق پھر کسان حضرات کھادوں کا استعمال کریں گے
پچھلے سال کسانوں کو 660 ملین روپے کی سبسڈی دی، امسال کوشش کر رہے ہیں کہ درآمدہ کھادوں کی ساری قیمت کسانوں سے وصول نہ کی جائے، فرٹیلائزر کمپنیاں کسان کے حصے کی کھاد چپ بورڈ والے کارخانوں کو فراہم کرنے کی بجائے ان کیلئے الگ کوٹہ مقرر کریں، بعدازاں انہوں نے محکمہ زراعت کے افسروں اور کسانوں میں شیلڈ تقسیم کیں۔

مزید پڑھیں:  گاجر کا جوس، کولیسٹرول کم اور مدافعت بڑھاتا ہے