پشاور میں سیکورٹی سخت

پشاور میں ہو ٹلوں اوراہم مارکیٹوں کی سیکورٹی سخت

ویب ڈیسک :پشاور کے مختلف علا قو ں میں واقع ہو ٹلو ں، ریسٹو رنٹس اور پلا زو ں وغیرہ کی سیکورٹی ہائی الرٹ کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ سیکورٹی کے ناقص انتظامات پر کئی مالکان کے خلاف مقد ما ت قائم کرلئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سیکو رٹی خد شات کے پیش نظر شہر کے بیشتر با زارو ں، شاپنگ پلا زو ں اور تفر یحی مقاما ت کی سیکو رٹی الرٹ کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں جبکہ سیکورٹی انتظامات نہ ہو نے پر پولیس کی جانب سے مختلف کارروائیوں کے دوران پا نچ افراد کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے ۔
پہاڑی پو رہ کے علا قہ سپلا ئی روڈ پر واقع نجی پلا زہ، ہشتنگری میں ہو ٹل اور خیبر بازار کرا چی ما رکیٹ میں واقع دوسنیما ئوں کی نا قص سیکو رٹی انتظامات، سی سی ٹی وی کیمرو ں کی فنی خرا بی اور چوکیدارو ں کی غیر مو جود گی پرایوب خان ولد مو لا دین، نہا ر ولد جہا نزیب ، لعل با د شا ہ ولد نیک محمد شا ہ ،خان زیب ولد رحمت گل اور نعما ن اعجا ز ولد اکبر علی کیخلاف 12SVEPکے تحت مقد ما ت درج کر لئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمن کو احتجاج خیبر پختونخوا میں کرنا چاہئے،بلاول