انگلینڈ ویمن ویسٹ انڈیز کو شکست

انگلینڈ ویمن نے دوسرے ون ڈے میں بھی ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

ویسٹ انڈیز ویمن اور انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے درمیان جاری تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھی 142 رنز کے واضح فرق سے شکست دیکر سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے، انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 48.1 اوورز میں 260 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی، انگلینڈ کی جانب سے صوبیہ ڈنکلے نے 57 رنز بنائے
جبکہ ایمی جانز نے 70 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہیلے میتھیوز نے تین، عالیہ علینہ اور ایفے فلچر نے دو دو جبکہ چیری این فریزر اور چنلی ہینری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 31.3 اوورز میں صرف 118 رنز پر ڈھیر ہو گئی راشدہ ولیمز 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں باقی کوئی بھی کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہی، انگلینڈ کی جانب سے لورن بیل نے چار، کیٹ کراس، صوبیہ ایسلیسٹون اور چارلی ڈین نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا