سوات میں قتل کی واردات

سوات میں دوہرے قتل کی واردات

ویب ڈیسک: سوات میں ملزم نے فائرنگ کرکے ایک شخص کی جان لے لی اورپھر خود کو گولی مار کر زندگی کاخاتمہ کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سوات کی تحصیل کبل کے علاقے میں ملزم حسین علی نے فائرنگ کرکے جنید کو قتل کردیا، فائرنگ کے بعد ملزم نے خود کو گولی ماری جس سے وہ موقع پر دم توڑ گیا، نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا کر دیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  چمن میں بارشوں سے تباہی، سینکڑوں مکان منہدم