ارشد شریف قتل کیس

سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل کیس پر حکومتی جے آئی ٹی مسترد کردی

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ آپ پاکستان نے صحافی ارشد شریف قتل کیس میں حکومتی جے آئی ٹی رپورٹ مسترد کرکے نئی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے کی۔
دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ عدالت چاہتی ہے کہ آزادانہ ٹیم ارشدشریف قتل کیس کی تحقیقات کرے ، یہ کرمنل معاملہ ہے عدالتی کمیشن کی ضرورت نہیں۔
سپریم کورٹ نے پولیس کو شہید ارشدشریف کی والدہ کابیان بھی ریکارڈ کرنے کا حکم دے دیا اور کیس کی سماعت کل 12 بجے تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:  عالمی سطح پر غزہ میں دریافت اجتماعی قبروں کی تحقیقات کا مطالبہ