پہلے ویمن انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

آئندہ سال 14 تا 29 جنوری تک جنوبی افریقہ میں ہونے والے پہلے آئی سی سی ویمن انڈر 19ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان نے اپنی پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، پانچ ریزرو کھلاڑی بھی رکھی گئی ہیں، ان کھلاڑیوں کا انتخاب رواں سال لاہور میں ہونے والے ویمن انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے ، اعلان کردہ سکواڈ کی قیادت عروب شاہ کرینگی ، قومی انڈر 19 ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی عروب شاہ( کپتان)، علیزہ خان، انوشا ناصر، عرشیہ نور، ایمان فاطمہ، حلیمہ عظیم ڈار، ہانیہ احمر، لائبہ ناصر، ماہ نور آفتاب، قرات العین احسن، ردا اسلم، شاول ذوالفقار، وردا یوسف، زیب النسا اور زمینہ طاہر، ریزرو کھلاڑی میں اقصیٰ یوسف، دینہ رضوی، ماہم انیس، مسکان عابد اور تہذیب شاہ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا