گیس کی قلت

گیس کی قلت، شہری مہنگی ایل پی جی اور لکڑی استعمال کرنے پر مجبور

پشاور(داود خان )گیس کی قلت اورمہنگی ایل پی جی کے باعث عوام لکڑی استعمال کرنے پر مجبورہو گئے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بچے صبح ناشتہ کیے بغیر اسکول جاتے ہیں جبکہ بڑے بھی بھوکے پیٹ کام پر چلے جاتے ہیں۔شہریوں کا شکوہ ہے کہ صبح، دوپہر اور شام ہوٹل سے مہنگا کھانا کیسے منگوائیں؟ یہی نہیں شہریوں کی جانب سے حکومت سے گیس فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیاگیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سنی اتحاد کونسل کی پنجاب میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب