پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان نے ملک کو مارشل لا سے بچا لیا ہے۔

عمران خان نے ملک کو مارشل لا سے بچا لیا:سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان نے ملک کو مارشل لا سے بچا لیا ہے۔فواد چوہدری نے کہا عمران خان نے صدر عارف علوی سے سمری پر دستخط کا نہ کہا ہوتا تو ملک میں مارشل لا لگ جاتا۔انہوں نے کہا کہ مانا کہ سابق فوجی سربراہ جنرل باجوہ نے پی ٹی آئی کوغیرمعمولی طورپر سپورٹ کیا مگر مشکلات بھی کھڑی کیں۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی، فوج کی نئی قیادت سے کوئی مسئلہ نہیں چاہتی۔

مزید پڑھیں:  آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کردار نہیں تھا، عمران خان