بنوں چوکی کنگر پل پر فائرنگ

بنوں چوکی کنگر پل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ،ایک اہلکار شہید

ویب ڈیسک :بنوں میں پولیس چوکی کنگر پل کے اہلکاروں پر حملہ ہوا،حملہ میں ایک پولیس اہلکار شہیدہو گیا ۔پولیس ناکہ بندی ختم کرنے کے بعد چوکی میں داخل ہورہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سے چوکی کے ایک پولیس اہلکار سردار علی زخمی ہوا ہے جو بعد میں ہسپتال میں دم توڑ گیا۔پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان دس منٹ تک فائرنگ جاری رہی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں آج سے 31 مارچ تک بارشوں کا امکان