سلیمان شہباز کی وطن واپسی

سلیمان شہباز کی وطن واپسی پر گرفتاری روکنے کیلیے درخواست سماعت کیلیے مقرر

وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کی وطن واپسی پر گرفتاری روکنے کی درخواست کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے فوری سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے امجد پرویز ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست جمع کرا ئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار کبھی پبلک آفس ہولڈر نہیں رہا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، 27 اکتوبر 2018کو ملک سے باہر گیا، ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے عدم موجودگی میں 14 نومبر 2020 کو مقدمہ درج کیا اور اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی عدم حاضری میں ہوئی۔
درخواست کے متن کے مطابق مقدمہ اندراج سے قبل ایف آئی اے کی جانب سے وضاحت کے لیے طلبی کے نوٹس بھی موصول نہیں ہوئے، ملک واپس آکر متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کیلئے دو ہفتے کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سلیمان شہباز کی وطن واپسی پر گرفتاری روکے کی درخواست کو فوری سماعت کیلئے مقرر کر لیا

مزید پڑھیں:  شاہین شاہ آفریدی کاٹیسٹ کرکٹ سے کنارہ کشی پر غور