عمران خان کو نوٹس

الیکشن کمیشن کا انتخابی اخراجات کی تفصیل جمع نہ کرانے پر عمران خان کو نوٹس

چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر ایک اور کیس میں نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی، الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں اخراجات کی تفصیل جمع نہ کرانے پر عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔
ویب ڈیسک: ضمنی انتخابات میں عمران خان نے 6 حلقوں سے تاحال انتخابی اخراجات کی تفصیل جمع نہیں کرائی ہے، اخراجات کی تفصیل جمع نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نوٹس بھجوادیا، کاز لسٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے کیس 13 دسمبر کو مقرر کیا ہے۔
عمران خان نے صرف چارسدہ سے بطور کامیاب امیدوار اخراجات کی تفصیل جمع کرائی ہے، چارسدہ سے بھی اخراجات کی تفصیل مقررہ وقت کے بعد جمع کرائی گئی، قانون کے مطابق انتخابات کے بعد تین دن میں اخراجات کی تفصیل جمع کرانی ہوتی ہے۔
انتخابی اخراجات کی تفصیل جمع نہ کرانے پر عمران خان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن بھی نہیں ہوسکے،تفصیلات جمع نہ کرانے پر ریٹرننگ افسران نے عمران خان کا کیس الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان تجارتی معاہدہ ،ڈرائیورز کیلئے ویزا اور پاسپورٹ کی شرط ختم