پاکستان میں جمہوریت مستحکم

پاکستان میں جمہوریت مستحکم ہے، مارشل لاء نہیں لگ سکتا، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت مستحکم ہوچکی ہے اس لیے مارشل لاء اب نہیں لگ سکتا اور نہ ہی ملک کے ڈیفالٹ ہونے کے خطرات ہیں تاہم معاشی اور سیاسی مسائل کے حل کے لیے جلد انتخابات پر قائل ہوں۔
ویب ڈیسک: نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ سیاسی منظر نامے پر ہیجانی کیفیت ہے، آرمی چیف کی تقرری میرٹ پر ہوئی اور معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوا، یہ معاملہ تین سال کیلئے حل ہو گیا، اب مہنگائی قابو کریں،سیاست دانوں کو چاہیے کہ مل کر الیکشن پر بات کریں۔
صدر عارف علوی نے آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کو آگاہ کیا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری آئے گی تو آپ سے مشارت کروں گا اور ایسا ہی کیا، پاکستان میں جمہوریت مستحکم ہو گئی ہے، مارشل لا نہیں لگ سکتا۔
وزیرخزانہ سے ملاقات سے متعلق صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کے ساتھ معیشت پر بات ہوئی، پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، انہیں توانائی کی بچت کے حوالے سے پروپوزل دیا.
موجودہ آرمی چیف کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف اچھے آدمی ہیں، مجھے سوچ کے اعتبار سے اچھے لگے، آرمی چیف اداروں کے درمیان عدم اعتماد کو کم کریں گے.
مقتول صحافی ارشد شریف کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مجھے خط لکھا تھا، میں نے خط اچھے لفظوں کے ساتھ وزیراعظم اور وزارت دفاع کو بھی بھیجا.

مزید دیکھیں :   اعصابی بیماریوں اور دردکش ادویات کی من مانی قیمتیں مقرر