فوجی افسرپرمقدمہ

پرویز الٰہی کو مشورہ دیاتھا فوجی افسرپرمقدمہ درج نہ کریں،شجاعت

ویب ڈیسک :مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو مشورہ دیا تھا کہ عمران خان حملہ کیس کی ایف آئی آر فوجی افسر کے خلاف درج نہ کریں، عمران خان بات کرنے کیلئے راضی ہوں تو خود وزیراعظم سے بات کروں گا۔چوہدری شجاعت نے کہا کہ وفاق، پنجاب اور تمام صوبوں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے، آصف زرداری سے پنجاب کے معا ملے پرکوئی بات نہیں ہوئی ۔ سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ آصف زرداری میری عیادت کیلئے آئے تھے
آصف زرداری سے پنجاب کے معاملے پرکوئی بات نہیں ہوئی، ہوسکتا ہے مستقبل میں پرویز الہٰی سے متعلق کوئی بات ہو، پی ڈی ایم اور پرویز الہٰی کے بارے میں کوئی بات ہوئی تو بتادوں گا، پرویزالہٰی سے سیاسی رابطہ نہیں، قومی امور پر بات ہوجاتی ہے۔ چوہدری شجاعت نے مزید کہا کہ پرویز الہٰی کو میں نے مشورہ دیا تھا کہ فوجی افسر کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کریں، وفاق، پنجاب اور تمام صوبوں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے، میرے ذاتی خیال میں پنجاب اسمبلی توڑنے سے آئینی بحران کا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران سمیت تمام سیاست دانوں کو رابطہ کرنا چاہیے تاکہ کوئی ابہام پیدا نہ ہو، سیاست دانوں کے رابطے سے معیشت کو نقصان سے بچایا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں آج سے 31 مارچ تک بارشوں کا امکان