مومن ٹاؤ ن فائرنگ نوجوان جاں بحق

پشاور میں نوجوان سمیت 2 افراد کو گولی مارکرقتل کردیاگیا

ویب ڈیسک :پہاڑی پورہ کے علاقہ مومن ٹاؤ ن میں معمولی تنازعہ پر ہمسائیوں کی فائرنگ سے ایک بھا ئی جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہو گیا ۔ انقلاب میں بھی 19سالہ لڑکے کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔مد عی فواد سکنہ مومن ٹاؤ ن نے رپورٹ درج کرا ئی کہ وہ اپنے بھا ئی اور گھر کے دیگر افراد کے سا تھ گھر میں موجود تھا اس دوران ملزمان سنی، مہرا ن پسرا ن شمشیر خان ساکنا ن سعیدآباد نمبر 2نے آ کر ان کو بلا یا،جب وہ باہر آئے تو ملزما ن نے ان سے جھگڑا شروع کرتے ہوئے فائر نگ کر دی جس سے اس کا بھا ئی فہیم جان اور فواد لگ کر شدید زخمی ہو گئے
جنہیں تشویشنا ک حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیا جہا ں پر فہیم جان کی بازی ہار ہو گیا۔ مجرو ح فواد نے بتایا کہ ملزما ن ان کے پڑو سی ہیں اور ان کے سا تھ کسی با ت پر تلخ کلامی ہوگئی تھی ۔ادھر جمیل احمد ولد نذر شیر سکنہ مو سی زئی نے انقلا ب پولیس کو بتایا کہ حماد علی کسی کام کے سلسلے میں گھر سے نکلا اور با زار کی طر ف جا رہا تھا جہاں ملزم حضر ت علی ولد اقبال سکنہ مو سی زئی نے اسے فائر نگ کرکے قتل کر دیا۔ دونوں وارداتوں میں ملوث ملزمان فرار ہوگئے ۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، نایاب پہاڑی تیندوے کو مقامی شکاریوں نے مار دیا