جنرل عاصم منیرکو اعلیٰ اعزازات

جنرل ساحر شمشاد اور جنرل عاصم منیرکو اعلیٰ اعزازات سے نوازدیاگیا

ویب ڈیسک:چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو اعلیٰ اعزازات سے نوازادیا گیا۔
ایوان صدر میں اعزازات دینے کی تقریب ہوئی ۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا۔
تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف ، چیئرمین سینیٹ، سپیکرقومی اسمبلی ، وفاقی وزرا ، تینوں مسلح افواج کی اعلیٰ قیادت اور سرکاری حکام بھی موجود تھے ۔

مزید پڑھیں:  امریکی یونیورسٹی میں اسرائیل مخالف احتجاج پر 100سے زائد طلباگرفتار