چین میں سونے کے ذخائر

چین میں سونے کے ذخائر 1980 سے تجاوز کر گئی

ویب ڈیسک :چین کے مرکزی بینک نے بدھ کے روز کہا کہ اس سال اس کے سونے کے ذخائر میں 32 ٹن سونے کا اضافہ ہوا ہے جس کی مالیت تقریبا ایک ارب 80 کروڑ ڈالر ہے۔ چین نے ستمبر 2019 کے بعد پہلی مرتبہ اپنے سونے کے ذخائر میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔اس اضافے کے بعد چین کے خزانے میں سونے کے ذخائر بڑھ کر 1980 ٹن ہو گئے ہیں جن کی مالیت لگ بھگ 112 ارب ڈالر ہے۔چین نے یہ سونا طویل عرصے کے دوران خریدا ہے
تاہم اپنے ذخائر کا اعلان اس نے اب کیا ہے۔سونے کے ذخائر کے اعتبار سے چین دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے۔ سونے کے وسیع ذخائر رکھنے والے ممالک میں بالترتیب امریکہ، جرمنی، اٹلی، فرانس اور روس ہیں۔ سونے کے سب سے زیادہ ذخائر امریکہ کے پاس ہیں جن کا وزن 8133 ٹن سے زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں:  سعودی وفد کا دورہ معاشی استحکام کا آغاز ثابت ہوگا، شہباز شریف