دہلی سے مودی کا تختہ اُلٹ دیا

عام آدمی پارٹی نے 15 سال بعد دہلی سے مودی کا تختہ اُلٹ دیا

ویب ڈیسک : بھارت میں عام آدمی پارٹی نے 15 سال بعد دہلی سے مودی کی حکومت ختم کر دی۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں میونسپل کارپوریشن کے انتخابات ہوئے جس میں عام آدمی پارٹی نے 250 نشستوں میں سے 134 جیت لیں جبکہ بی جے پی 104 سیٹیں لینے میں کامیاب ہوئی، دہلی میں حکومت بنانے کیلئے 126 نشستیں درکار ہوتی ہیں
الیکشن کے نتائج کے بعد دہلی سے بی جے پی کا 15 سالہ اقتدار ختم ہو گیا۔انتخابات میں کامیابی کے بعد عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے اپنے خطاب میں دہلی کے شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دہلی میونسپل کارپوریشن کے معاملات کو سنبھالنے کیلئے اپنے بیٹے اور بھائی کو منتخب کیا ہے۔ انہوں نے اپوزیشن سے بھی دہلی کی ترقی کیلئے مل کر کام کرنے کی اپیل کی۔ کانگریس صرف 9 نشستوں تک ہی محدود رہی۔واضح رہے 2017 کے میونسپل کارپوریشن کے انتخاب میں بی جے پی نے 180 نشستیں حاصل کی تھیں جبکہ عام آدمی پارٹی محض 48 اور کانگریس 30 نشستیں لے سکی تھی

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے، شیر افضل مروت