مراکش سے ترکیہ جانیوالے جہاز

مراکش سے ترکیہ جانیوالے جہاز سے تارکین وطن انوکھے اندازمیں فرار

ویب ڈیسک :برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق بدھ کو مراکش سے ترکیہ جانے والے جہاز میں بیٹھی ایک حاملہ خاتون نے بچے کی پیدائش کا بہانہ کرکے اسپین کے شہر بارسلونا میں طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کروائی۔اسپین کے ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد خاتون کا اسپتال میں معائنہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ وہ بالکل ٹھیک تھی، اس دوران جہاز میں بیٹھے تقریبا 28 تارکین وطن فرار ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق ہسپانوی حکومت نے بتایا کہ پولیس نے فرار ہونیو الے افراد میں سے خاتون سمیت 14 افراد کو حراست میں لے لیا جو ترکیہ کی پیگاسس ائیر لائنز کے طیارے میں سوار تھیجبکہ دیگر 14 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔حراست میں لیے گئے افراد میں سے 5 کو طیارے میں واپس بٹھایا گیا جبکہ دیگر کو مراکش بھیج دیا جائے گا،حکام نے تمام تارکین وطن کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں.رپورٹس کے مطابق مراکش کے شہر کاسا بلانکا سے استنبول جانے والے طیارے میں کل 228 مسافر سوار تھے۔

مزید پڑھیں:  سندھ، دریافت ذخائر سے یومیہ 25 لاکھ مکعب فٹ گیس ملنے کا امکان