برطانوی اخبار ڈیلی میل

برطانوی اخبار ڈیلی میل نے شہباز شریف سے غلط رپورٹنگ پر معافی مانگ لی

برطانوی اخبار ڈیلی میل نے وزیراعظم شہباز شریف سے غلط رپورٹنگ پر معافی مانگ لی۔
ویب ڈیسک: برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی اخبار ڈیلی میل نے شہباز شریف سے معافی میں کہا کہ ’ہم تسلیم کرتے ہیں نیب نے کبھی شہباز شریف پر سیلاب زدگان کے فنڈز میں غلط کام کا الزام نہیں لگایا، برطانوی اخبار نے صحافی ڈیوڈ روز کی خبر بھی ویب سائٹ سے ہٹا دی، معافی نامہ ویب سائٹ پر لگا دیا اور کہا کہ غلطی ہو گئی، معاف کر دیں۔
اخبار نے اپنی وضاحت میں لکھا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے شہباز شریف پر برطانوی شہریوں کا پیسہ یا ڈی ایف آئی ڈی گرانٹ میں خردبرد کا الزام کبھی نہیں لگایا، غلطی پر شہباز شریف سے معافی مانگتے ہیں۔
14 جولائی 2019 کی خبر میں شہباز شریف پر 2005 کے زلزلہ متاثرین کی امداد چوری کرنے کا الزام لگایا گیا تھا،
ڈیلی میل نے شہباز شریف سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ قبول کرتے ہیں کہ شہباز شریف نے کوئی غلط کام نہیں کیا، شہباز شریف سے معذرت خواہ ہیں۔
خیال رہے کہ شہبازشریف نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کے خلاف اس آرٹیکل پر مقدمہ کر دیا تھا۔
شہبازشریف نے مؤقف اپنایا تھا کہ مضمون سے ان کی ’ذاتی اورپیشہ ورانہ ساکھ‘ کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان بھر میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان