ویب ڈیسک: پشاور میں تھانہ داود زئی کے علاقے گھڑی کریم داد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے نجی سکول کی خاتون ٹیچر کو قتل کردیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے خاتون ٹیچر پر فائرنگ کھول دی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گئیں۔ واقعے کی وجہ تاحال سامنے نہ آسکی۔
