بلوچستان ہائیکورٹ اعظم سواتی

بلوچستان ہائی کورٹ سے اعظم سواتی کو بڑا ریلیف مل گیا

ویب ڈیسک: بلوچستان ہائیکورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف صوبے میں درج 5 مقدمات ختم کرنے کا حکم دے دیا۔
بلوچستان ہائیکورٹ نے سینیٹر اعظم کو بڑا ریلیف دے دیا۔ عدالت نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں درج 5 مقدمات ہٹانے کا حکم جاری کردیا ہے۔
سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف اعظم سواتی کے خلاف کچلاک، حب، ژوب، سمیت پانچ علاقوں میں ایف آئی آرز درج تھیں اور بلوچستان پولیس اعظم سواتی کو اسلام آباد سے گرفتار کر کے کوئٹہ لے آئی تھی۔
اعظم سواتی کے بیٹے بیرسٹر عثمان سواتی نے بلوچستان ہائِکورٹ میں مقدمات کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کی تھی۔

مزید پڑھیں:  القادر ٹرسٹ کیس کاغیر قانونی ٹرائل عدالت کے سامنے رکھیں گے،بیرسٹر گوہر