خیبرپختونخواکے ترقیاتی پروگرام

خیبرپختونخواکے ترقیاتی پروگرام میں29ارب کی کٹوتی

ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کیلئے رواں برس کے ترقیاتی بجٹ کیلئے منظور شدہ تخمینہ جات کے مقابلہ میں 29ارب سے زائد کی کمی تجویز کردی گئی ہے اپنے وسائل سے مختص 107ارب 71کروڑ49لاکھ 3ہزار روپے سے کم کرتے ہوئے 78ارب دو کروڑ 46لاکھ 63ہزار روپے کردی ہے مجموعی طور پر 29ارب 69کروڑدو لاکھ 4ہزار روپے کم کئے گئے ہیں خیبر پختونخوا حکومت نے مختلف ترقیاتی پروگرام سے کٹوتی کا عمل شروع کردیا ہے اور اس ضمن میں اپنے وسائل سے مختص ترقیاتی پروگرام سے کٹ لگاتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ان کے بجٹ کے نئے اعدادوشمار ارسال کردئے گئے ہیں بندوبستی اضلاع کیلئے 95ارب 21کوڑ23لاکھ 42ہزار روپے مختص کئے تھے جنہیں اب کم کرکے 68ارب 95کروڑ89لاکھ 99ہزار روپے کردیا گیا ہے ضم اضلاع کے ترقیاتی پروگرام کیلئے اپنے وسائل سے خیبر پختونخوا حکومت نے 3ارب 33کروڑ87لاکھ 86ہزار روپے مختص کئے تھے
جنہیں کم کرکے 2ارب 63کروڑ80لاکھ 40ہزار روپے کردیا گیا ہے تیز رفتار ترقیاتی پروگرام کے تحت 9ارب 16کروڑ37لاکھ 75ہزار روپے مختص کئے گئے تھے جن میں کمی کرتے ہوئے 6ارب 42کروڑ76لاکھ 25ہزار روپے کردیا گیا ہے محکمہ ترقی و منصوبہ بندی نے مذکورہ کمی کرتے ہوئے نئے اعدادوشمار متعلقہ محکموں کو ارسال کردئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کاسعودی عرب سےمتعلق شیرافضل کےبیان سےاظہارلاتعلقی