نیو پشاور ویلی تعمیر

خوابوں کا شہر’ نیو پشاور ویلی تعمیر کا بیڑہ پی ڈی اے کے سپرد

ویب ڈیسک : صوبائی حکومت نے نیو پشاور ویلی کے نام سے ایک نیا شہر آباد کرنے کا ارادہ کیا ہے ۔ اس میگا ہائوسنگ سکیم کو تعمیر اور آباد کرنے کا ذمہ پی ڈی اے کو دیا گیا ہے۔ اپنی تمام تر جدید سہولیات و آسائش کی بنیاد پر مذکورہ منصوبہ نہایت اہمیت کا حامل ہوگا جبکہ مذکورہ شہر کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈی جی پی ڈی اے نے اس منصوبے پر جلد سے جلد عملی جامہ پہنانے پر زور دیا ہے ۔ اس ضمن میں ڈی جی پی ڈی اے اور ڈی سی نوشہرہ کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام کے ہمراہ9.8کلومیٹر مجوزہ ایکسپریس وے پر پیدل دورہ کیا جو کہ جی ٹی روڈ تارو جبہ سے شروع ہوکر ارمڑ پر اختتام پذیر ہوا ۔
اس دورے کے دوران مقامی نمائندوں سے ملاقات کی جبکہ ڈی جی پی ڈی اے نے متعلقہ حکام کو ہنگامی بنیادوں پر کام جلد سے جلد شرو ع کرنے کی ہدایات دیں تاکہ مجوزہ ایکسپریس وے پر کام کا آغاز ہوسکے۔

مزید پڑھیں:  نوڈیرو ہاؤس صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار