بیوی کو قتل کرنے کا انکشاف

انقلاب، شوہر کا بھائیوں سے مل کر بیوی کو قتل کرنے کا انکشاف

ویب ڈیسک :انقلاب کے علاقہ میں بھائیوں کے ساتھ مل کر بیو ی کو قتل کرنے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ ملزم نے بیوی کی خودکشی کا ڈرامہ رچایا تھا، پولیس نے 3 بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، 2 دسمبر کو مدعی بریالے ولد چار گل سکنہ حضرو اٹک نے تھانہ انقلاب میں رپورٹ درج کرائی کہ اس کی بہن کی شادی پرویز ولد دلاور سکنہ افغانستان حال پھندو غریب آباد کے سا تھ ہوئی تھی
جن کے آپس میں لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے تھے، انہوں نے الزام لگایا کہ اس کے بہنوئی پرویز نے اپنے بھائی ابراہیم اور زرغن پسران دلاور خان کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا اور واقعہ کو خودکشی کا رنگ دیدیا، مدعی کا کہنا تھا کہ اس کی بہن نے خودکشی نہیں کی، مدعی نے دفعہ 164کے تحت تین ملزموں کو ایف آئی آر میں نامزد کیا جبکہ پولیس نے مقتولہ کی نعش کو پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے خیبر میڈیکل کالج منتقل کردیا۔

مزید دیکھیں :   سابق وزیرداخلہ شیخ رشید پر ایک اور مقدمہ درج