سسرنے بیٹے کی مددسے بہوکوقتل

رستم میں سسرنے بیٹے کی مددسے بہوکوقتل کردیا

ویب ڈیسک : رستم چار گلی میں گھریلو ناچاقی پر گھر میں فائرنگ کے نتیجہ میں خاتون جاں بحق ہو گئی۔ نواحی علاقہ بھائی خان کے رہائشی محمد طارق ولد زرین داد نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیٹی مسماة ( ع ) کی شادی چھ ماہ پہلے عابد ولد دیار خان ساکن چار گلی سے ہوئی اور اس کا شوہر ایک مہینہ پہلے محنت مزدوری کے سلسلے میں بیرون ملک چلا گیا ۔ جمعرات کے روز وہ گھر پر موجود تھا کہ اطلاع ملی کہ اس کی بیٹی مسماة ( ع ) ہسپتال میں قتل شدہ پڑی ہے جب میں ہسپتال پہنچا تو میری بیٹی کی نعش پڑی تھی۔میری بیٹی کو اس کے سسر دیار خان ولد زر داد نے اپنے بیٹے عابد خان اور رشتہ دار ممتاز ولد زرین داد کے ساتھ مل کر قتل کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  یوٹیلیٹی سٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ