ابرار احمد ڈیبیو پر 5 وکٹیں لینے والے 13ویں پاکستانی بائولر

ابرار احمد ڈیبیو پر 5 وکٹیں لینے والے 13ویں پاکستانی بائولر

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ملتان میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے والے سپنر ابرار احمد نے کھانے کے وقفے سے پہلے ہی پانچ انگلش کھلاڑیوں کو شکار کرلیا، ابرار احمد ڈیبیو پر پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستان کے 13 ویں بائولر بن گئے ہیں، پاکستان کی جانب سے ڈیبیو پر سب سے پہلے پانچ وکٹیں لینے والوں میں عارف بٹ ہیں جنہوں نے چار دسمبر 1964ء میں میلبرن کے مقام پر آسڑیلیا کیخلاف یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا، دوسرے نمبر پر محمد نذیر ہیں جنہوں نے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں 24 اکتوبر 1969 کو نیوزی لینڈ کیخلاف یہ کارنامہ سرانجام دیا، تیسرے نمبر پر شاہد نذیر ہیں جنہوں نے سترہ اکتوبر 1996 کو شیخوپورہ کے میدان پر زمبابوے کیخلاف یہ کارنامہ سرانجام دیا، چوتھے نمبر پر محمد زاہد ہیں جنہوں نے 28 نومبر 1996 میں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کیخلاف یہ کارنامہ سرانجام دیا، پانچویں نمبر پر شاہد آفریدی ہیں جنہوں نے 22 اکتوبر 1998 میں نیشنل سٹیڈیم کراچی میں آسڑیلیا کیخلاف یہ کارنامہ سرانجام دیا، چھٹے نمبر پر محمد سمیع ہیں جنہوں نے 8مارچ 2001 کو آکلینڈ میں نیوزی لینڈ کیخلاف یہ کارنامہ سرانجام دیا، ساتویں نمبر پر شبیر احمد ہیں جنہوں نے 20 اگست 2003 میں کراچی نیشنل سٹیڈیم کراچی میں بنگلہ دیش کیخلاف یہ کارنامہ سرانجام دیا، آٹھویں نمبر پر یاسر عرفات ہیں جنہوں نے آٹھ دسمبر 2007 کو بنگلور میں بھارت کیخلاف یہ کارنامہ سرانجام دیا، نویں نمبر پر وہاب ریاض ہیں جنہوں نے اوول کے میدان میں انگلینڈ کیخلاف یہ کارنامہ 18 اگست 2010 میں انجام دیا، دسویں نمبر پر تنویر احمد ہیں جنہوں نے 20 نومبر 2010 کو جنوبی افریقہ کیخلاف ابوظہبی میں یہ کارنامہ سرانجام دیا، 11 ویں نمبر پر بلال آصف ہیں جنہوں نے دبئی سٹیڈیم میں 7 اکتوبر 2018 کو آسڑیلیا کیخلاف یہ کارنامہ سانجام دیا، 12 ویں نمبر پر نعمان علی ہیں جنہوں نے 26 جنوری 2021 کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کیخلاف یہ کارنامہ سرانجام دیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر