ابرار احمد کی پانچ وکٹیں

ملتان ٹیسٹ، کھانے کے وقفے پر انگلینڈ کا سکور 180پانچ کھلاڑی آئوٹ، ابرار احمد کی پانچ وکٹیں

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ملتان میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھانے کے وقفے تک انگلینڈ کی ٹیم نے پہلی اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنا لئے ہیں، دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے سیشن میں پاکستان کے نوجوان سپنر ابرار احمد نے ڈیبیو پر ہی پانچ وکٹیں حاصل کرکے سب کو حیران کردیا، تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا قبل ازیں پاکستان کی جانب سے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں ، اظہر علی کی جگہ محمد نواز، نسیم شاہ کی جگہ آل رائونڈر فہیم اشرف کو شامل کیا گیا اور سپنر ابرار احمد کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ، کھانے کے وقفے تک انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس چودہ وار ویل جیکس بغیر کوئی سکور بنائے وکٹ پر موجود تھے، انگلینڈ کے آئوٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں زاک کرالے نے انیس، بین ڈکیٹ نے 63، اولی پوپ نے 60، جو روٹ نے آٹھ، ہیری بروک نے نو رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات