شہباز شریف کے خلاف جھوٹی خبریں

عمران خان شہباز شریف کے خلاف جھوٹی خبریں شائع کراتے رہے خود گھڑیاں چوری کرتے رہے، رانا ثنااللہ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان شہباز شریف کے خلاف جھوٹی خبریں شائع کراتے رہے، عمران خان نے ڈیلی میل کے ذریعے وزیر اعظم شہباز شریف کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف جھوٹی خبریں شائع کراتے رہے لیکن خود گھڑیاں چوری کرتے رہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ کے الشفا ہسپتال کے سامنے دوسری اجتماعی قبر دریافت

راناثنااللہ نے کہا کہ ڈیلی میل کی معافی اعتراف ہے کہ اس جھوٹ کے ماسٹر مائنڈ عمران خان ہیں اور عمران خان نے ڈیلی میل کے ذریعے شہباز شریف کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔
وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ جو کہتا تھا ہم کیس دیکھتے ہیں فیس نہیں، اب وہ کسی کو اپنا فیس دکھانے کے قابل نہیں رہے۔ آئین کے تحت جھوٹا، چور، خان لیڈر نہیں بن سکتا۔ پی ٹی آئی کے لوگ چور، جھوٹے کو لیڈر شپ کے عہدے سے ہٹائیں اور ایماندار کو چیئرمین بنائیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا :بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 36تک جا پہنچی