ابرار کی 7 وکٹیں

ملتان ٹیسٹ، انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 281 پر آئوٹ، ابرار کی 7 وکٹیں

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ملتان میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز دوسرے سیشن میں انگلینڈ کی ٹیم 281 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی، انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکیٹ 63 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ اولی پوپ نے 60 رنز بنائے، کپتان بین سٹوکس 30، ویل جیکس 31، مارک ووڈ 36 ناٹ آئوٹ ، زاک کرالے 19، ہیری بروک 9، اولی رابنسن 5، جیک لیچ صفر اور جیمز اینڈرسن سات رنز بنا پائے، پاکستان کی جانب سے اپنا پہلا ہی ٹیسٹ میچ کھیلنے والے سپنر ابرار احمد نے 7 جبکہ زاہد محمود نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں:  سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان