ریسکیو 1122 نوشہرہ ریل گاڑی کی ٹکر

ریسکیو 1122 نوشہرہ ریل گاڑی کی ٹکر سے تین افراد جاں بحق

نوشہرہ: اکوڑہ خٹک حقانیہ مدرسہ کے قریبی مقام پر ٹرین کی ٹکر سے تین افراد جاں بحق ریسکیو 22 11 نوشہرہ کی کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی سیشن 33 سے اختر علی (EMT) پر مشتمل میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

اطلاعات کے مطابق پشاور کی جانب گامزن رحمان بابا ایکسپریس کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں میں دو بچیاں اور مرد شامل۔
جاں بحق ہونے والے افراد کی تفصیل درجہ ذیل ہیں۔
1۔عدنان ولد سائر خان عمر 25 سال سکنہ زڑہ مینہ جاں بحق۔
2۔ثناء ولد ثناء اللّه عمر 05 سال سكنہ ڈھیری کٹی خیل جاں بحق۔
3۔ مینہ ولد ثناء اللّه عمر 03 سال سكنہ ڈھیری کٹی خیل جاں بحق۔

ریسکیو 1122 نوشہرہ کی میڈیکل ٹیم نے جاں بحق ہونے والے افراد کی ڈیڈ باڈیز کو ریسکیو ایمبولینس میں DHQ ہسپتال نوشہرہ منتقل کر دیا۔

مزید دیکھیں :   دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، وزیراعظم شہبازشریف