عمران خان سے غیر مشروط مذاکرات

پی ڈی ایم عمران خان سے غیر مشروط مذاکرات کیلئے تیار ہے، رانا ثنا اللہ

ویب ڈیسک:وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے پی ڈی ایم عمران خان سے غیر مشروط مذاکرات کیلئے تیار ہے۔
لاہور میں میٹا سے بات چیت کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا یہ ملک کا نقصان کرنے نکلے ہیں۔ گزشتہ سات ماہ سے حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عمران خان یہ ڈرامہ چھوڑیں اور اسمبلی توڑیں۔ انہوں نے کہا صدر مملکت عارف علوی مذاکرات کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف مقدمات جھوٹے تھے، انصاف کا تقاضا ہے یہ ختم ہونے چاہئیں۔ نواز شریف جلد واپس آ کر پارٹی کو لیڈ کریں گے۔
راناثنااللہ نے مزید کہا کہ ڈیلی میل نے شہزاد اکبر کے کہنے پر جھوٹی خبر شائع کی جس پر اب انہوں نے معذرت کی ہے۔ عمران خان دوسروں پر کرپشن کے الزامات عائد کرتے ہیں لیکن فرح گوگی کی کرپشن پر کچھ نہیں بولتے۔

مزید دیکھیں :   'جھومے جو پٹھان'شاہ رخ خان کے ساتھ دنیا بھر میں ان کے مداح جھوم اٹھے