صوبائی اسمبلی کا اجلاس ملتوی

صوبائی اسمبلی کا اجلاس کورم کے باعث پیر تک ملتوی

ویب ڈیسک :حکومت اوراپوزیشن کے ارکان اسمبلی کی غیر حاضری کی وجہ سے صوبائی اسمبلی کا اجلاس ایک مرتبہ پھر کورم کی نذرہوکر اگلے پیر تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ صوبائی اسمبلی میں145ممران ہیں لیکن جمعہ کے روز اجلاس میں صرف 27 ایم پی ایز حاضر تھے جس پر اپوزیشن کی جانب سے کورم کی نشاندہی کی گئی اور اجلاس ختم ہوگیا ۔
واضح رہے کہ جمعہ کے روز صوبائی اسمبلی کااجلاس ایک گھنٹے سے زائد کی تاخیر سے شروع ہوا تاہم تلاوت کلام پاک کے فوری بعد ایم پی اے خوشدل خان نے ممبران کی مطلوبہ تعداد نہ ہونے کی نشاندہی کی۔ اس پر ڈپٹی سپیکرنے دومنٹ میں ایم پی ایز کو حاضر ہونے کی مہلت دی اور جب اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو صرف26ممبران شمار میں شامل تھے جس کے بعد اجلاس میں دوبارہ2 منٹ کیلئے وقفہ کیا گیالیکن دوسری مرتبہ بھی صوبائی اسمبلی کی کارروائی کیلئے ممبران کی مطلوبہ تعداد کوپورا نہیں کیا جاسکا ۔ اسمبلی میں27ایم پی ایز حاضر تھے اس لئے اجلاس پیر کے روز تک کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے۔

مزید دیکھیں :   پشاوردھماکہ میں خطرناک فاسفورس استعمال کیاگیا،صدر علوی