نوشہرہ 4دہشت گرد ہلاک

نوشہرہ،جڑوبہ میں چھاپہ کے دوران 4دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک :ضلع نوشہرہ کے علاقہ جڑوبہ میں سی ٹی ڈی مردان ریجن اور مقامی پولیس کی مشترکہ کارروائی میں چار دہشتگرد ہلاک ہوگئے، تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کو اطلاع ملی کہ علاقہ جڑوبہ ضلع نوشہرہ میںدہشت گردوں کا گروہ جو حالیہ ٹارگٹ کلنگ، پولیس اور سکیورٹی فورسزز پر حملوں اور تھانوں پر دھماکوں میں ملوث ہے ایک بڑی کاروائی کیلئے منصوبہ بندی کئے ہوئے موجود ہے۔
اس اطلاع پر سی ٹی ڈی کی چھاپہ مار ٹیموں اور مقامی پولیس نے علاقہ جڑوبہ میں آپریشن شروع کیا،جس دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے جن کی شناخت کی جارہی ہے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ باردو برآمدکرلیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں حج فلائٹ آپریشن کا آغاز 9مئی سے ہو گا