ملک میں مہنگائی

مہنگائی کا تسلسل برقرار، 24اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

ویب ڈیسک : ملک میں مہنگائی کا تسلسل برقرار ہے 24اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، ایک ہفتے میں 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے، مہنگائی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی مجموعی شرح 30 فیصد پر برقرار ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک ہفتے میں 24 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے میں پیاز کی فی کلو قیمت میں 26 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔ ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 61 روپے تک اضافہ ہوا، انڈے فی درجن 6 روپے تک مہنگے ہوئے، چینی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 9 پیسے کا اضافہ ہوا، جبکہ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 13 روپے تک مہنگا ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی کی حمایت