محکمہ تعلیم میں نئے بھرتی

محکمہ تعلیم میں نئے بھرتی ملازمین کی تنخواہیں منظور

ویب ڈیسک :محکمہ ابتدائی تعلیم نے ٹیچنگ اورنان ٹیچنگ کیڈرمیں نئے بھرتی ہونیوالے ملازمین کی تنخواہیں مشروط طور پر جاری کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے اس سلسلے میں گذشتہ روز تمام اضلاع کے ایجوکیشن افسران کو مراسلہ ارسال کردیاگیا ہے جس میں ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ڈائر یکٹور یٹ آف ایجوکیشن سے تمام اضلاع کے مرد اور خواتین ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو بھیجے گئے مراسلہ کے مطابق محکمہ ابتدائی تعلیم میں مختلف سکیل کے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ کیڈر کی بھرتیاں کی گئی ہیں عامَ طور پر بھرتی کے بعد قواعد وضوابط کے تحت تمام ملازمین کی تنخواہیں دستاویزات کی تصدیق کے بعد جاری کی جاتی ہیں تاہم اس تناظرمیں ملازمین کو مشروط طورپر تنخواہوں کی ادائیگی کی ہدایت کی جاتی ہے مراسلہ کے مطابق ملازمین کی دستاویزات کی چھان بین کاعمل جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  بنوں، نامعلوم مسلح افراد موٹر سائیکل لے اڑے، مزاحمت پر نوجوان زخمی